Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                      ...

روزہ توڑنے کی جائز صورتیں


روزہ توڑنے کی جائز صورتیں 

There are legitimate ways to break the fast,


:اتفاقی حالات کی بنا پر مندرجہ ذیل صورتوں میں روزہ توڑنا جائز ہے۔۔

 یکایک کوئی زبردست دورہ پڑ گیا یا کوئی ایسی بیماری ہوگئی کہ جان پر بن آئی یا خدا نخواستہ موٹر وغیرہ سے کوئی حادثہ ہو گیا یا کسی اونچے مقام سے گر پڑنے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی تو ان تمام صورتوں میں روزہ توڑ دینا جائز ہے۔ 
اگرکوئی اچانک بیمار پڑ گیا اور یہ اندیشہ تو نہیں ہے کہ جان جاتی رہے گی البتہ یہ اندیشہ ہے کہ اگر روزہ نہ توڑا تو بیماری بہت زیادہ بڑھ جائے گی تو اس صورت میں بھی روزہ توڑنے کی اجازت ہے۔

 ایسی شدت کی بھوک یا پیاس لگی کہ نہ کھانے پینے سے ہلاک ہو جانے کا اندیشہ ہے تب بھی روزہ توڑ دینا درست ہے۔ کسی حاملہ خاتون کو کوئی ایسا حادثہ پیش آگیا کہ اپنی یا بچے کی جان کا ڈر ہے تو اس صورت میں بھی روزہ توڑ دینے کا اختیار ہے۔ کسی کو سانپ وغیرہ نےکاٹ کھایا اور فورًا دوا وغیرہ کا استعمال ضروری ہے تو روزہ توڑ دینا چاہیے۔

 کمزوری تو تھی لیکن ہمت کرکے روزہ رکھ لیا دن میں محسوس ہوا کے اگر روزہ نہ کھولا تو جان پر بن آئے گی یا پھر مرض کا شدید حملہ ہو جائے گا تو اس صورت میں بھی روزہ توڑ دینے کی اجازت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Islamic Hd wallpaper 2020

Juma Mubarak best wishes and quotes 2020

Eid Mubarak Greeting