Posts

Showing posts with the label Dishonesty reviews

Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                      ...

Kia Wabaen Gunahon Ki Wajah Se Aati Hain

Image
    👇👇Kia Wabaen Gunahon Ki Wajah Se Aati Hain مختلف قسم کی وبائیں ، ہلاکتیں ، حادثات ، طوفان ، زلزلے ، تباہیاں آنے پر دو طرح کے رویے سامنے آتے ہیں۔ اہلِ علم اور دین داروں کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ مصیبتیں خدا کے حکم سے بہت سی حکمتوں کے پیشِ نظر آتی ہیں ، ایک حکمت مصیبتوں میں لوگوں کا امتحان مقصود ہوتا ہے کہ صبر کرتے ہیں یا بے صبری؟ ایک حکمت نیک بندوں کے کردار و عمل کو سامنے لانا ہوتا ہے تاکہ عام لوگ ان کے حسنِ عمل کی پیروی کریں۔ ایک حکمت نیک بندوں کے مراتب و درجات کی بلندی ہوتی ہے۔ ایک حکمت گناہگاروں کو تنبیہ اور نصیحت ہوتی ہے کہ وہ  گناہوں سے باز آ جائیں اور زندگی کی مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔  ایک حکمت گناہوں کی سزا ہے اور ان گناہوں میں سب سے بڑھ کر بے حیائی ، بدکاری اور بے شرمی ہے۔ یہ چند ایک حکمتوں کا بیان ہے جس پر مزید بھی بہت سے اسباب کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف لبرل ، آزاد خیال ، دین بیزار ، مغربی فلسفے کے اسیر اور خود کو عقلِ کُل سمجھنے والے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے قلموں کو تیر بنا کر اہلِ ایمان کے دلوں کو چھلنی کرنے اور مسلمانوں کے دین و ایمان کا شکار کرنے کے...

Dishonesty

Image
بدگمانی  کسی کے بارے میں اچھا گمان نہ رکھنے کو بد گمانی کہا جاتا ہے۔ بغیر کسی تحقیق کے اپنے دل میں طرح طرح کے خیالات پیدا کرتے رہنا کوئی اچھی عادت نہیں جہاں کسی دو شخصوں کو دیکھا کہ وہ کوئی بات چیت کر رہے ہیں تو اپنے دل میں یہ سوچ پیدا کر لینا کہ وہ میرے خلاف ہی کچھ کر رہے ہیں،بدگمانی کے زمرے میں شمار ہوگا یہ عادت بہت بری ہے اور اللہ تعالی نے اسے گناہ قرار دیا ہے لہٰذا جب تک واضح دلیل سے کسی بات کا یقین نہ ہو جائے ہرگز ہرگز بے بنیاد گمان سے کوئی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدگمانی سے منع فرمایا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی سے بچو۔   کیوں کہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے۔اور ایک دوسرے کی عیب جوئی نہ کرو، باتیں چھپ کر نہ سنو، برتری نہ جتاؤ، حسد نہ کرو، عداوت نہ رکھو، اور پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو۔ اور اللہ   کے حضور آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔                          (بخاری شریف)