Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                                Al-Hafiz (الحفيظ)  The Preserver    حفاظت کرنے والا                                                                                                       Al-Muqit (المقيت)  The Nourisher    روزی پہنچانے والا                                               Al-Hasib (الحسيب)  The Accounter   کفایت کرنے والا                                                       Al-Jalil (الجليل)     The Mighty  ب

روزہ نہ ٹوٹنے کی صورتیں


!...روزہ نہ ٹوٹنے کی صورتیں...!


The forms do not break fast,


:چند ایسے کام ہیں جن سےروزہ نہیں ٹوٹتا اس کے متعلق رسول اکرمﷺ کےچند ارشادات حسبِ ذیل ہیں:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائا کہ جس روزہ دار نے بھول کر کھاپی لیا وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ یہ اُسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے یعنی روزہ مکمل کرے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
 بخاری شریف 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کو خود بخود قے آجائے اس حالت میں کہ وہ روزے سے ہو تو اس پر قضا لازم نہیں اور جو شخص عمداً قےکرے اسے چاہئے کے قضا ادا کرے۔

 ترمذی ابو داؤد ابن ماجہ

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی کہ میری آنکھوں میں تکلیف ہے کیا میں روزے کی حالت میں سُرمہ لگا لوں آپﷺ  نے فرمایا ہاں لگالو۔

 ترمذی شریف

حضرت ابو سعید خدرؓی سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں۔۔
 پچھنے یا سینگی لگوانا
 قے آنا 
احتلام

ترمذی شریف



روزہ نہ ٹوٹنے کی صورتوں کے متعلق مندرجہ بالا احادیث سے حسب ذیل مسائل اخذ ہوتے ہیں۔۔ بھول کر کھانے پینے اور جماع سے روزہ نہیں ٹوٹتا ایسی صورت میں روزہ یاد آتے ہی فوراً یہ کام ترک کر دینا ضروری ہے اگر روزہ یاد آنے کے بعد بھی کھانے پینے میں مشغول رہا تو اب روزہ ٹوٹ گیا اور اس روزہ کی صرف قضا واجب ہے کفارہ لازم نہیں۔
 درمختار
 جب کوئی روزہ دار بھول کر کھا پی رہا ہو تو دیکھنے والے پر اس کو یاد دلانا واجب ہے اگر یاد نہ دلایا تو وہ گنہگار ہوگا۔ ہاں بعض فقہا نے کہا ہے اگر وہ روزہ دار انتہائی کمزور اور لاغر یا ضعیف تو بقدر کفایت کھا لینے کے بعد اسے یاد کرائے۔
 بہار شریعت
 دُھواں یا غبار حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا خواہ وہ غبارا آٹا پیستے وقت آٹا پیسنے والی چکی کا ہو یا آٹا چھاننے کا ہو یا غلے کا ہو۔ اگر خود دھواں قصداً اپنے اندر داخل کرے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا جیسا کہ حُقہ،سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کفارہ لازم آتا ہے۔
 درمختار


تیل لگانے یا سرمہ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اگرچہ کسی بنا پر تیل یا سُرمے کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو بلکہ تھوک میں سُرمے کا رنگ بھی اگر دکھائی دے تو پھر بھی نہیں ٹوٹتا۔ ایسے ہی سنگی لگوانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ پھول یا عطر وغیرہ کی خوشبو سونگھنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔

غسل کیا اور پانی کی خنکی اندر محسوس ہوئی یا کُلی ی اور پانی بالکل باہر پھینک دیا صرف کچھ تری منہ  میں باقی رہ گئی تھی۔ تھوک کے ساتھ اسے نگل گیا۔ یا دوا کوٹی اور حلق میں اس کا مزہ محسوس ہوا یا ہڑ چوسی اور تھوک نگل گیا مگرتھوک کے ساتھ ہڑ کا کوئی جُز حلق میں نہ پہنچا یا کان میں پانی چلا گیا یاتنکےسے کان کھجایا اور س پرکان کا میل لگ لگا،پھر وہی میل لگا ہوا تنکا کان میں ڈالا, اگرچہ چند بار کیا ہو یا دانت یا منہ میں خفیف چیز بےمعلوم سی رہ گئی کہ لعاب کے ساتھ خود ہی اتر جائے گی اور وہ اتر گئی یا دانتوں سے خون نکل کر حلقہ تک پہنچا مگر حلق سے نیچے نہ اترا تو ان سب صورتوں میں روزہ نہ گیا۔
 درمختار فتح القدیر

 جنابت کی حالت میں صبح کی بلکہ اگر سارا دن جنب رہا تو بھی روزہ نہ گیا مگر اتنی دیر تک  صداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائے گناہ  حرام ہے۔

 حدیث میں ہے کہ جنب جس گھر میں ہوا س میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ 
درمختار


احتلام ہوا یا غیبت کی تو وزہ نہ گیا۔ اگرچہ غیبت سخت کبیرہ گناہ ہے۔
قرآن مجید میں غیبت کرنے کی نسبت فرمایا ہے کہ جیسے اپنی مردہ بھائی کا گوشت کھانا اور حدیث میں فرمایا غیبت زنا سے بھی بدتر ہے اگرچہ غیبت کی وجہ سے روزہ کی نورانیت جاتی رہتی ہے۔

 در مختار











Comments

Popular posts from this blog

Juma Mubarak best wishes and quotes 2020

Islamic Hd wallpaper 2020

Eid Mubarak Greeting