Posts

Showing posts from April, 2020

Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                                Al-Hafiz (الحفيظ)  The Preserver    حفاظت کرنے والا                                                                                                       Al-Muqit (المقيت)  The Nourisher    روزی پہنچانے والا                                               Al-Hasib (الحسيب)  The Accounter   کفایت کرنے والا                                                       Al-Jalil (الجليل)     The Mighty  ب

روزہ نہ ٹوٹنے کی صورتیں

Image
! ...روزہ نہ ٹوٹنے کی صورتیں... ! :چند ایسے کام ہیں جن سےروزہ نہیں ٹوٹتا اس کے متعلق رسول اکرمﷺ کےچند ارشادات حسبِ ذیل ہیں: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائا کہ جس روزہ دار نے بھول کر کھاپی لیا وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ یہ اُسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے یعنی روزہ مکمل کرے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔  بخاری شریف  حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کو خود بخود قے آجائے اس حالت میں کہ وہ روزے سے ہو تو اس پر قضا لازم نہیں اور جو شخص عمداً قےکرے اسے چاہئے کے قضا ادا کرے۔  ترمذی ابو داؤد ابن ماجہ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی کہ میری آنکھوں میں تکلیف ہے کیا میں روزے کی حالت میں سُرمہ لگا لوں آپﷺ  نے فرمایا ہاں لگالو۔  ترمذی شریف حضرت ابو سعید خدرؓی سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں۔۔  پچھنے یا سینگی

روزہ ٹوٹنے کی صورتیں

Image
روزہ ٹوٹنے کی صورتیں چند صورتیں ایسی ہیں جن میں روزہ بغیر ارادے کے خود بخود ٹوٹ جاتا ہے یا کوئی دوسرا زبردستی روزہ تڑوا دیتا ہے۔ تو ان حالات میں روزہ دار کو بعد میں صرف ٹوٹے ہوئے روزے کے بدلے میں روزہ رکھنا ضروری ہے جسے قضا کہا جاتا ہے۔ حسبِ ذیل صورتوں میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن صرف قضا فرض ہے۔ کسی نے روزے میں بھولے سے کھا پی لیا اور پھر یہ سمجھ کر کہ روزہ ٹوٹ ہی گیا ہے، قصداً کچھ کھا پی لیا تو روزہ جاتا رہا اور قضا واجب ہے کفارہ نہیں۔ ایسےہی بھول کر جماع کرلینے یا صرف شہوت کی نظر سے دیکھنے کی صورت میں انزال ہوجانے یا دن کو سوتے ہوئےاحتلام ہوجانے، یا خود بخود قےآنےکے بعد روزہ دار نے یہ سمجھ لیا کہ روزہ ٹوٹ گیا پھر قصداً کھا پی لیا تو اس روزے کی بھی صرف قضا واجب ہے۔ ایسے ہی روزے میں کسی نے قصداً منہ بھر قے کی تو روزہ جاتا رہا اور قضا واجب ہے۔ کسی نے روزہ دار کو زبردستی کچھ کھلاپلا دیا تو صرف قضا واجب ہے۔ ایسے ہی اگر کسی نے زبردستی کسی خاتون کے ساتھ جنسی فعل کیا یا غافل سورہی تھی یا بے ہوش تھی اور کسی نے اس سے جنسی لذت حاصل کی تو خاتون پر صرف قضا واجب ہوگی۔ حُقہ

روزہ توڑنے کی جائز صورتیں

Image
روزہ توڑنے کی جائز صورتیں  :اتفاقی حالات کی بنا پر مندرجہ ذیل صورتوں میں روزہ توڑنا جائز ہے۔۔  یکایک کوئی زبردست دورہ پڑ گیا یا کوئی ایسی بیماری ہوگئی کہ جان پر بن آئی یا خدا نخواستہ موٹر وغیرہ سے کوئی حادثہ ہو گیا یا کسی اونچے مقام سے گر پڑنے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی تو ان تمام صورتوں میں روزہ توڑ دینا جائز ہے۔  اگرکوئی اچانک بیمار پڑ گیا اور یہ اندیشہ تو نہیں ہے کہ جان جاتی رہے گی البتہ یہ اندیشہ ہے کہ اگر روزہ نہ توڑا تو بیماری بہت زیادہ بڑھ جائے گی تو اس صورت میں بھی روزہ توڑنے کی اجازت ہے۔  ایسی شدت کی بھوک یا پیاس لگی کہ نہ کھانے پینے سے ہلاک ہو جانے کا اندیشہ ہے تب بھی روزہ توڑ دینا درست ہے۔ کسی حاملہ خاتون کو کوئی ایسا حادثہ پیش آگیا کہ اپنی یا بچے کی جان کا ڈر ہے تو اس صورت میں بھی روزہ توڑ دینے کا اختیار ہے۔ کسی کو سانپ وغیرہ نےکاٹ کھایا اور فورًا دوا وغیرہ کا استعمال ضروری ہے تو روزہ توڑ دینا چاہیے۔  کمزوری تو تھی لیکن ہمت کرکے روزہ رکھ لیا دن میں محسوس ہوا کے اگر روزہ نہ کھولا تو جان پر بن آئے گی یا پھر مرض کا شدید حملہ ہو جائے گا تو اس صورت میں

فضیلت رمضان المبارک

Image
فضیلت رمضان المبارک رمضان المبارک کے روزے بے پناہ فضیلت اور عظمت کے حامل ہیں۔ کیونکہ روزہ کے بے شمار دینی اور دنیاوی فوائد اور حکمتیں ہیں۔ اور بے شمار رموز و اسرار روزہ دار کو حاصل ہوتے ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ کی برکات و فیوض کے پیش نظر روزہ رکھنے کی بہت ترغیب دی ہے۔ رمضان کی فضیلت کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات عالیہ حسب ذیل ہیں۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر ماہ شعبان کے آخری دن وعظ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا اے لوگو۔۔  تمہارے پاس ایک نہایت پُرعظمت اور بابرکت مہینہ تشریف لا رہا ہے۔اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اللہ تعالٰی نے اس کے روزے تم پر فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں نماز(تراویح) پڑھنا سنت قرار دیا ہے۔ جس نے اس میں ایک نفل نیکی کی (تو اس کا ثواب اتنا ہے) گویا اس نے کسی دوسرے مہینہ میں ایک فرض ادا کیا اور جس نے ایک فرض ادا کیا (تو اس کا اجر اتنا ہے) جیسے اس نے کسی دوسرے مہینے میں ستر فرض ادا کیے۔  یہ صبر کا مہینہ

روزہ

Image
روزہ   رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کی اہم عبادات سے ہے اور اسلام کا تیسرا بڑا رکن ہے۔ روزے کو عربی میں صوم کہا جاتا ہے جس کا مطلب رک جانا ہے لیکن شریعت کی اصطلاح میں صوم سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے لئے صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور نفسانی خواہشات کو ترک کیا جائے۔ روزہ فرض عین ہے۔ جو شخص اس کا انکار کرے وہ کافر ہوجائے گا اور جو کسی شرعی عذر کے بغیر رمضان المبارک کے روزے ترک کرے وہ گنہگار ہوگا۔ روزے کی فرضیت کے متعلق ارشاد باری تعالی ہے کہ۔۔!  "اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن سکو۔ وہ روزے گنتی کے دن ہیں تو تم میں سے جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہووہ اتنے روزے اور دنوں میں رکھ کر تعداد پوری کرے اور جنھیں روزہ رکھنے کی بالکل طاقت ہی نہ ہو تو وہ روزہ کہ بدلہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلائےاور جو اپنی طرف سے زیادہ نیکی کرے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔"   (البقرہ ۱۸۴) مندرجہ بالا آیت کریمہ میں بتایا گیا

ظہور دجال

Image
ظہور دجال دجال قوم یہود کا ایک مرد ہے وہ اس وقت بحکمِ الٰہی قید ہے۔ جب آزاد ہوگا تو ایک عظیم لشکر کے ساتھ ملکِ خدا میں فتورکرنےکوشام و عراق کے درمیان سے نکلے گا اس کی ایک آنکھ اور ایک ابرو بالکل نہ ہوگی اسی وجہ سے اسے مسیح یعنی (چوپٹ) کہتے ہیں۔ اس کےساتھ یہودی فوجیں ہوں گی۔ اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا ک ف ر (یعنی کافر) جس کو ہر مسلمان پڑھے گا اور کافر کو نظر نہ آئے گا۔ اس کا فتنہ بہت شدید ہوگا۔ چالیس دن میں حرمین طیّبین کے سوا تمام روئے زمین کا گشت کرے گا اور بہت تیزی کے ساتھ ایک شہر سے دوسرے شہر میں پہنچے گا۔ جیسے بادل کو ہوا اُڑاتی ہے۔ ایک باغ اور ایک آگ اس کے ہمراہ ہوں گی جن کا نام جنت و دوزخ رکھے گا۔ مگر وہ جو دیکھنے میں جنت معلوم ہوگی حقیقتًہ  .آگ ہوگی اور جوجہنم دکھائی دے گا وہ آرام کی جگہ ہوگی ضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا البتہ میں خوب جانتا ہوں جو دجال کے پاس ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ دو نہریں بہتی ہوں گی۔ ایک کو آنکھ دیکھے گی کہ (گویا) سفید پانی ہے۔ دوسری کو آنکھ دیکھے گی کہ (گویا) آگ بھڑک رہی ہے۔ پس تم میں سے کوئ

حضرت امام مہدی

Image
حضرت امام مہدی قربِ قیامت میں اللہ تعالی کے نیک بندوں میں سے ایک برگزیدہ شخصیت حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کی ہوگی۔ وہ خلیفہ برحق ہوں گے اورامتِ مسلمہ میں نئے سرے سے اسلامی روح بیدار کریں گے۔  حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آخر زمانہ میں ایک خلیفہ برحق پیدا ہوگا جو ضرورت مندوں کی مالی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا اور اس کو شمار نہیں کرے گا۔  مسلم شریف حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کا اسم گرامی محمد والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ ہوگا اور نسبتًا حضرت فاطمۃ الزہرا کی اولاد سے ہوں گے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی جب تک کہ عرب پرایک شخص قبضہ نہ کرلے گا جو میرے خاندان میں سے ہوگا اور اس کا نام میرے نام پر ہوگا۔  ترمذی ابوداؤد حضرت امام مہدی کی خلافت کا اظہار اس وقت ہوگا جب کہ ان کی عمر چالیس برس کی ہوگی۔ آپ کی خلافت کے بارے میں یوں بیان کیا جاتا ہے کہ جب قیامت کی علامات صغریٰ واقع ہو چکیں گی۔ نصاریٰ کا غلبہ ہو گا۔

Coronavirus Ki Dua

Image
Coronavirus Ki Dua Coronavirus Ki Dua No. 1 بِسْمِ اللَّهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْ ءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ In the name of Allah, with Whose name nothing can cause harm on earth or in the heavens and He is The All-Hearer, The All-Knowing. (Abu-Dawud) Coronavirus Ki Dua and Virus Se Bachne or Hifazat Ka Wazifa No. 2 اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَآ اِلَہَ اِلَّااَنْتَ O Allah! Grant well-being (health), to my body, O Allah! Grant well-being to my hearing, O Allah, grant well-being to my sight. There is no God but You. (Abu-Dawud)