Posts

Showing posts from October, 2019

Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                      ...

ربیعُ الاوّل Rabi ul awal

Image
Rabi ul awal ربیعُ الاوّل Rabi ul awal ماہِ ربیعُ الاوّل بےحد مُتبرک اور فضیلت والامہینہ ہے۔ اس کا شمار اسلامی مہینوں میں تیسرا ہے۔ ربیع الاوّل کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب ابتداء میں اس کا نام رکھا گیا تو اس وقت موسم ربیع کی ابتداءتھی۔ یہ مہینہ خیرات و برکات اور سعادتوں کا منبع ہے۔ کیونکہ اس مہینے کی بارہویں تاریخ کو اللہ جل شانہ نے اپنے فضل و کرم سے رحمت اللعالمین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرما کر اپنی نعمتوں کی بارش برسائی۔ اسی ماہ کی آٹھویں تاریخ کو سیّدِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اور اسی ماں کی دسویں تاریخ کو محبوبِ کبریاصلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ام المئومنین سیدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا تھا اسی لئے اس ماہ کو دوسرے مہینوں پر خصوصی فضیلت حاصل ہے۔  -:اس ماہ کی تفصیل حسب ذیل ہے Rabi ul awal ربیع الاوّل کی عبادت -:۱۶(16) رکعت نوافل کتاب الاوراد میں لکھاہےکہ جب ربیع الاول کا چاند نظرآئےاس رات کوسولہ رکعت نفل پڑھے۔ دودورکعت کی نیت سے۔ ہررکعت میں سورۃ فاتحہ کےبعد سورۃ اخلاص تین ...

نا تکلیف دو، نا تکلیف اٹھاؤ

Image
نا تکلیف دو ، نا تکلیف اٹھاؤ :حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ:   یعنی مسلمان کا اسلامی نشان یہ ہے کہ تمام مسلمان اس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے سلامت رہیں۔ مطلب یہ ہے کہ وہ کسی مسلمان کو کوئی تکلیف نہ دے۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ مسلمان کو چاہئے کہ وہ جو کچھ اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے اسلامی بھائیوں کے لئے بھی پسند کرے۔ ظاہر ہے کہ کوئی شخص بھی اپنے لئے یہ پسند نہیں کرے گا کہ وہ تکلیفوں میں مبتلا ہو، اور دکھ اٹھائے، تو پھر فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہر شخص پریہ لازم ہے کہ وہ اپنے کسی قول و فعل سے کسی کو ایذا اور تکلیف نہ پہنچائے، اس کا خاص طور پر ہر مسلمان کو خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کسی کے گھر مہمان جاؤیا بیمار پرسی کے لئے جانا ہو تو اس قدرزیادہ دنوں تک یا اتنی دیر تک نہ ٹھہروکہ گھر والا تنگ ہو جائے تو تکلیف میں پڑ جائے۔ اگر کسی کی ملاقات کے لئے جاؤ تو وہاں اتنی دیر مت بیٹھو یا اس سے اتنی زیادہ باتیں نہ کرو کہ وہ اکتا جائے یا اس کے کام میں حرج ہونے لگے کیونکہ اس سے یقیناً اس کو تکلیف ہوگی۔ ...

دستكارى اورپیشوں کا بیان

Image
دستكارى اورپیشوں کا بیان اس زمانے میں سینکڑوں تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیاں ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے ادھر اُدھر مارے مارے پھرتے ہیں اور اپنا خرچ چلانے سے عاجز ہیں. اِسی طرح بعض لاوارث غریب عورتیں خصوصاً بیوه عورتیں جن کے کھانے پینے اور کپڑوں کا کوئی سہارا نہیں ایسی پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہیں کہ خدا کی پناہ اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ ہر لڑکا اور ہر لڑکی کوئی نہ کوئی دستکاری اور اپنے ہاتھ کا ہنر ضرور سیکھ لیں۔ مگر افسوس کہ ہندوستان کے بعض جاھل مسلمان خصوصًاشرفاء کہلانے والے دستکاری اور ہاتھ کےہنر کوعیب سمجھتے ہیں بلکہ ہاتھ کے ہنر سے پیشہ کرنے والوں کو حقیر و ذلیل شمار کرکے ان پرطعنہ بازی کرتے رہتے ہیں اور پیشہ ور لوگوں کا مذاق اڑایا کرتے ہیں۔ حد ہوگئی ہے کہ مکرو فریب کرکے رشوت خوروں کی دلالی کرکے یہاں تک کے چوری کرکے اوربھیک مانگ کر کھانا ان بدبختوں کو گوارا ہے مگر کوئی دستکاری اور پیشہ کرنا ان کو قبول و منظور نہیں ہے۔ عزیز بھائیواور پیاری بہنو! سن لو کےدستکاری اور اپنے ہاتھوں کی کمائی اسلام میں بہترین کمائی شمار کی گئی ہے  بلکہ قرآن و حدیث میں اس کو نبیوں او...

عید والے دن نماز جمعہ کی ادائیگی

Image
عید والے دن نماز جمعہ کی ادائیگی اسلام ..!  اللہ کریم کا محبوب دین ہے جس میں تا صبح قیامت زندگی کے ہر موڑ پر )خوشی و غمی، دکھ سکھ ، امن و خوف ، تنگی و خوشحالی۔ وغیرہ ( رہنمائی ملتی ہے ۔تمام امور دینیہ کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقے پر بجا لانا شریعت کہلاتا ہے ۔ اس میں کسی قسم کی کمی و زیادتی کرنا جائز نہیں ۔ ورنہ اسلام کی زبان میں اس عمل کو صراط مستقیم کے بجائے الحاد و بدعت کے نام سے تعبیر کیا جائے گا۔ انہی امور دینیہ میں نماز کو اہم العبادات قرار دیا گیا ہے ۔ اس کو قائم کرنے پر اللہ کی رضا اور جنت کے حصول کا مژدہ سنایا گیا ہے جبکہ اس کے ترک پراللہ و رسول کی ناراضگی اور سخت سزا کی وعید سنائی گئی ہے ۔ آج کے گئے گزرے دور میں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی روایتی سستی اور کاہلی کو شریعت کے سر تھوپتے ہیںاور نماز کو چھوڑنے یا کم کرنے کے حیلے بہانے تراشتے ہیں۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ بھی ہے کہ اگر جمعہ والے دن اتفاق سے عید ہو جائےتو کیا دونوں )نماز عید اور نماز جمعہ (کو ادا کرنا ضروری ہے یا ان م...

کائنات کی سب سے پہلی تخلیق The first creation of the universe

Image
کائنات کی سب سے پہلی تخلیق Add caption نُورِمحمّدﷺ روایت کرتے ہیں محمد ابنِ اسمٰعیل بن ابراہیم بن آزر بخاری حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے اور وہ اپنے باپ حضرت امام محمد باقر سے اور وہ اپنے باپ امام زین العابدین سےاورانہوں نے روایت کی اپنے باپ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا اور انہوں نے اپنے والد سے حضرت امیرالمومنین علی کرم اللہ وجہ سے آپ نے فرمایا کہ ایک روز میں جناب رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ جابر ابن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ نے آکر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فدا ابی واُمّی مجھے خبر دو کے اوّل اللہ نے کس چیز کو پیدا کیا۔؟  جناب رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سےپہلےاللہ تعالی نے میرا نور پیدا کیا تھا۔  ⇦ ہزار برس پہلے، کہ ایک روز اُس جہان کا ہزار برس کے برابر ہے اِس جہان کے۔   ایک دن تمہارے رب کے نزدیک ہزار برس کے برابر ہے اس دنیا کے برسوں سے کہ جو تم گنتے ہو۔ وہ میرا نور قدرت الہی سے عظمت اوربزرگیِ الٰہی کا مشاہ...