Quranic Dua's
Every verse of the Holy Qur'an is very influential, so by reciting them, whatever is permissible to ask Allah is accepted. If a Qur'anic verse or the name of Allah Almighty is written in numbers, it becomes an amulet.
Every difficulty is solved if the names of Allah Almighty or the holy verses of the Holy Quran are recited in a certain number or they are used as amulets. There is a cure for diseases. Shelter from enemies. The purpose for which help is sought from Allaah through remembrance of Allaah is that Allaah bestows mercy and kindness.
قرآن پاک کی ہر آیت بہت بااثر ہے اس لئے انہیں پڑھ کر جو جائز چیز اللہ سے مانگی جائے وہ قبول ہو جاتی ہے اس لیئے اسلام میں اللہ تعالی کے کسی نام کا وظیفہ کرنا یا کسی دعا کا پڑھنا جائز اور درست ہے. کسی قرآنی آیت یا اللہ تعالی کے نام کو اعداد کی صورت میں لکھ دیا جائے تو وہ تعویذ بن جاتا ہے. اللہ تعالی کے ناموں کو یا قرآن مجید کی مقدس آیتوں کو مقررہ تعداد میں پڑھ کر دم کیا جائے یا ان کا تعویذ بنا کراستعمال کیا جائے تو ہر مشکل حل ہو جاتی ہے. امراض سے شفایابی ہوتی ہے. دشمنوں سے پناہ ملتی ہے. غرض یہ کہ جس مقصد کے لئے ذکر الہی کے ذریعے اللہ تعالی سے مدد طلب کی جائے اللہ تعالیٰ رحمت اور مہربانی فرماتا ہے.
Whoever recites the last two verses of Surah Baqarah at night, it will suffice him
جو شخص سورَۂ بقرہ کی درج ذیل آخری دو آیتیں رات کے وقت پڑھے تو یہ اسے کافی ہو جائیں گی
اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مِنۡ رَّبِّهٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَؕ
كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِه
وَرُسُلِهٖ
لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِهٖ
وَقَالُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَا غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ ۲۸۵
رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے ﴿۲۸۵﴾
لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَاؕ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡهَا مَا اكۡتَسَبَتۡؕ
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِيۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَاۚ
رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَاۤ اِصۡرًا كَمَا حَمَلۡتَهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا
ۚرَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ ۚ
وَاعۡفُ عَنَّا وَاغۡفِرۡ لَنَا
وَارۡحَمۡنَا
اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ ۲۸۶
خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما ﴿۲۸۶﴾
Comments
Post a Comment
jazak Allah..