Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                      ...

باب المسح علی الخفین


باب المسح علی الخفین


باب المسح علی الخفین

-:موزوں پر مسح کرنا


موزوں پر مسح کرنا سنت کے ساتھ (یعنی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے قول و فعل سے ثابت ہے) جائز ہے. ہر ایسے امر سے جو وضو کرنے کا سبب ہو۔ (مگر اس وقت کہ) جب اس نے موزے پاک ہونے کی حالت میں پہنے ہوں۔ پھر بے وضو ہو گیا ہو۔

-:مُدتِ مسح

 اب اگر وہ آدمی مقیم ہے (یعنی اپنے گھر اپنے وطن میں ہے) تووہ ایک دن رات تک مسح کرے گا اور اگر کوئی مسافر ہے تو تین دن رات تک مسح کرے گا اور اس کے مسح کرنے کا آغاز اس کے بے وضو ہونے کے بعد سے لے کر ہوگا اور موزوں پر مسح کرنا (کسی طرح ہو گا تووہ یوں ہوگاکہ)ان دونوں موزوں کے ظاہر پر وہ ہاتھ کی انگلیوں کے ساتھ پاؤں کی انگلیوں سے ابتداء کرتے ہوئے پنڈلی کی طرف کھینچناہے اور مسح کی فرض مقدار ہاتھ کیانگلیوں میں سےتین انگلیوں جتنی ہے 

 -:موزوں کی کیفیت

اور وہ موزہ جس میں پھٹن اتنی زیادہ ہو کہ اس کی وجہ سے پاؤں تین انگلیوں کے برابر ظاہر ہورہا ہو تو ایسے موزے پر 
مسح کرنا جائز نہیں ہے اور اگر اس سے کم ہو تو پھر مسح کرنا جائز ہے۔

 اور وہ آدمی جس پر غسل واجب ہو چکا ہواس کے لیے بھی موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں۔

-:مسح کا ٹوٹنا

اور وہ چیز جو وضو کو توڑ دیتی ہے وہ مسح کو بھی توڑ دیتی ہے اور اس طرح موزہ کا اتر جانا اور مدت کا گزرنا بھی مسح کو توڑ دیتا ہے تو جب مدت مسح گزر جائے تو موزے اتار کر پاؤں دھو کر نماز پڑھے اور اس پر باقی ماندہ وضو پھر 
کرنا لازم  نہیں۔
اور وہ آدمی جس نے مسح کرنا شروع کیا اور صورت حال یہ ہے کہ وہ مقیم (گھر یاوطن میں ہی ہے) اس کے بعد وہ ایک دن رات تام ہونے سے قبل مسافر ہوگیا تو وہ تین دن رات تک مسح کی مدت مکمل کر سکتا ہے اور پھر اگر کسی آدمی نے مسح کی ابتداء کی اس حال میں کہ وہ مسافر تھا پھر مقیم ہوگیا (یعنی گھریا وطن میں آگیا) اب اگر تو اس نے ایک دن رات یا اس سے بھی زیادہ مسح کر لیا تھا تو پھر تووہ موزے اتار دے اور اگر اس سے کم مدت مسح کیا تھا تو پھر وہ ایک دن رات کی مدت کو پوراکرےگا۔
اور جس نے موزے پر کالوش (ایک بڑا موزہ جو اس چمڑےکےموزے کے اوپر پہنا جاتا ہے گرد سے بچاؤ کی خاطر) پہنا وہ اس پر ہی مسح کرے اور جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں مگر ان جرابوں پر جن پر پوروں کی جگہ چمڑا چڑھا ہوا ہو یا جوتے کے سائز کے برابر چمڑا چڑھا ہوا ہواور صاحبین (حضرت امام محمد اور حضرت امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالی) کے نزدیک جائز تو ہے مگر اس صورت میں کہ جب وہ اتنی گھنی ہوں کہ ان میں سے پانی دوسری جانب نہ چلا جاتا ہواور عمامہ شریف (یعنی پگڑی) ٹوپی، برقع اور دستانوں پرمسح کرنا جائز نہیں اور زخم کی کھحییوں پر (یعنی لکڑی کی وہ پھٹیاں جو پٹی پر باندھی جاتی ہیں) پھر اگر چہ انہیں اس نے بے وضوگی پرباندھا ہو مسح کرنا جائز ہے۔ اب اگر وہ پھٹی زخم صحیح ہونے کے علاوہ گرگئی تو مسح باطل نہیں ہوگا اور اگر زخم صحیح ہونے سے گری تو مسح باطل ہو جائے گا۔






Comments

Popular posts from this blog

Islamic Hd wallpaper 2020

Juma Mubarak best wishes and quotes 2020

Eid Mubarak Greeting