Posts

Showing posts from August, 2019

Allah 99 Name With Meaning Part two

Image
  Allah 99 Name With Meaning Part two ا نگریزی اور اردو معنی کے ساتھ اللہ کے 99 نام۔ اللہ کے 99 ناموں کا انگریزی اور اردو ترجمہ۔ ان ناموں کو پڑھیں اور یاد رکھیں۔ اسماالحسناء Allah 99 Name With Meaning     Al-Azim (العظيم)  The Magnificent    بہت عظمت والا   Al-Ghafur (الغفور)  The Forgiver and Hider of Faults   خوب بخش دینے والا                             Ash-Shakur (الشكور)       The Rewarder of Thankfulness  قدر دان  Al-Ali (العلى)  The Highest    بلندی والا                                                    Al-Kabir (الكبير)  The Greatest   بہت بڑا                                      ...

احکامِ حج

Image
احکامِ حج حج حرصاحبِ استطاعت مسلمان بالغ،عاقل،تندرست،صحیح الاعضاء، آزاد مرد وعورت پر جو بیت اللہ شریف پہنچ سکتے ہوں، عمر بھر میں صرف ایک بار فرض ہے۔ حج کی فرضیت نصِ قطعی یعنی قرآن پاک سے ثابت ہے۔ حج کا منکر دائرہ اسلام سے خارج اور حج کا تارک اور بلاعذر شرعی دیر کرنے والا سخت گناہ گار، فاسق و فاجر ہے۔ دکھلاوے کے لیے حج کرنا اور مالِ حرام سے حج کو جانا حرام اور گناہِ عظیم ہے۔ ماں باپ اگر خدمت کے محتاج ہوں تو ان کی اجازت کے بغیر حجِ فرض کوجانا مکروہ ہے۔  حجِ نفل میں والدین کی خدمت مقدم ہے ہاں اگر وہ اجازت دیں تو جائے ورنہ نہ جائے۔  جب حج کو جانے پر قادرہواورتمام ضروری اخراجات مہیا ہو جائیں تواسی سال حج فرض ہو گیا ہے لہذا فوراً حج ادا کرنے کی کوشش کی جائےاب تاخیر گناہ ہے۔ اگرچندسال مزید تاخیر کی گئی توایسا شخص فاسق ومردود گواہی والا ہے مگر جب بھی حج کرے گا ادا ہی ہوگا، قضا نہیں کہلائے گا۔ مال واخراجاتِ حج مہیا تھےمگر سُستی سے فریضہَ حج ادا نہ کیا۔ پھر مال ضائع ہوگیا تو قرض لے کرحج ادا کیا جائےمگر نیت یہ ہو کہ بتوفیقِ الٰہی قرض ضرور ادا کر دوں گا۔ ایسی صورت میں اگرقر...

فضائل حج وعمرہ

Image
 حج  قصد اور ارادے کا نام حج ہے مگر شرعاً احرام باندھ کر بیت اللہ اور مقاماتِ حج پر اسلام کے مقرر کردہ طریقے کے مطابق اللہ کی عبادت اور نیک اعمال سرانجام دینے کو حج کہا جاتا ہے۔ حج اسلام کے ارکان میں سےہےبلکہ یہ رکن بڑا اہم ہے۔ حج  سہ۹ھ میں فرض ہوا لہٰذا اس کی فرضیت اور حقیقت سے انکار کرنا اسلام سے خارج ہونا ہے۔ حج صرف ایک ایسا فریضہ ہے جو بیک وقت بدنی،زبانی اور مالی عبادت کا مجموعہ ہے۔ حج اللہ کے گھر یعنی بیتﷲ سرزمین مکہ میں کیا جاتا ہے۔ -:مقامِ حج اورفرضیت کے بارے میں ارشادِ الٰہی حسبِ ذیل ہے  بلاشبہ سب سے پہلا عبادت خانہ جو بنایا گیا لوگوں کے لئے، وہ ہے جو مکہ میں ہے بڑا برکت والا اور سب جہانوں کے لیے ہدایت کا مرکز ہے اس میں کھلی نشانیاں ہیں (اوران میں سےایک نشانی)مقامِ ابراہیم ہے۔ اور جو داخل ہوا اس میں وہ امن پا گیا اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا فرض ہے جو طاقت رکھتا ہو وہاں پہنچنے کی اور جو شخص منکر ہو (اس کا)تو بے شک اللہ تمام جہانوں سے بے نیاز ہے۔ (سورۃ آل عمران) -:مزید ارشادِ باری تعالیٰ ہے حج کے چند معلوم مہینے ہ...